Surah Taha Ayat 110 (20:110)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا 110
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جانتا ہے جو کچھ ان لوگوں کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور لوگوں کا علم اسے نہیں گھیر سکتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور ان کا علم اسے نہیں گھیر سکتا ۔
Tafseer (Urdu)
{یعلم ما بین ایدیهم:وہ جانتا ہے جو کچھ ان لوگوں کے آگے ہے ۔} یعنی اللہ تعالی کا علم بندوں کی ذات و صفات ان کے گزشتہ اور ائندہ کے تمام احوال اور دنیا و اخرت کے جملہ امور کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔ {و لا یحیطون به علما:اور لوگوں کا علم اسے نہیں گھیر سکتا ۔} یعنی پوری کائنات کا علم اللہ تعالی کی ذات کا احاطہ نہیں کر سکتا اس کی ذات کا ادراک کائنات کے علوم کی رسائی سے برتر ہے وہ اپنے اسماء و صفات آثار قدرت اور حکمت کی صورتوں سے پہچانا جاتا ہے ۔ فارسی کا ایک شعر ہے: کجا دریابد او را عقل چالاک کہ اوبالا تر است ازحد ادراک نظر کن اندر اسماء وصفاتش کہ واقف نیست کس از کنہ ذاتش یعنی تیز عقل ا س کی ذات کا ادراک کس طرح کر سکتی ہے کیونکہ وہ تو فہم و ادراک کی حد سے ہی بالا تر ہے لہذا تم اس کے اسماء و صفات میں غورو فکر کرو کہ اس کی ذات کی حقیقت سے کوئی واقف ہی نہیں ۔ بعض مفسرین نے اس آیت کے معنی یہ بیان کئے ہیں کہ مخلوق کے علوم اللہ تعالی کی معلومات کا احاطہ نہیں کر سکتے۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۱۱۰ ۵ / ۴۳۰ ابو سعود طہ تحت الایۃ: ۱۱۰ ۳ / ۴۹۲ ملتقطا)