Surah Taha Ayat 111 (20:111)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِؕ-وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا 111
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمام چہرے اُس کے حضور جھک جائیں گے جو خود زندہ ، دوسروں کوقائم رکھنے والا ہے اور بیشک وہ شخص ناکام رہا جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور سب منہ جھک جائیں گے اس زندہ قائم رکھنے والے کے حضور اور بیشک نامراد رہا جس نے ظلم کا بوجھ لیا۔
Tafseer (Urdu)
{و عنت الوجوه:اور تمام چہرے جھک جائیں گے ۔} ارشاد فرمایا کہ حشر کے دن تمام چہرے اس خدا کے حضور جھک جائیں گے جو خود زندہ دوسروں کوقائم رکھنے والا ہے اور ہر ایک شان عجز و نیاز کے ساتھ حاضر ہو گا کسی میں سرکشی نہ رہے گی اور اللہ تعالی کے قہر و حکومت کا کامل ظہور ہو گا اور بیشک وہ شخص ناکام رہا جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا۔ یہاں ظلم سے مراد شرک ہے اور بے شک شرک شدید ترین ظلم ہے اور جو اس ظلم کے بوجھ تلے دبے ہوئے موقف قیامت میں آئے گا تو اس سے بڑھ کر نامراد کون ہے۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۱۱۱۳ / ۲۶۴ مدارک طہ تحت الایۃ: ۱۱۱ ص۷۰۳-۷۰۴ ملتقطا)