Surah Taha Ayat 113 (20:113)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا وَّ صَرَّفْنَا فِیْهِ مِنَ الْوَعِیْدِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ اَوْ یُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا 113
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یونہی ہم نے اسے عربی قرآن نازل فرمایا اور اس میں مختلف انداز سے عذاب کی وعیدیں بیان کیں تاکہ لوگ ڈریں یا قرآن ان کے دل میں کچھ غور وفکر پیدا کرے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یونہی ہم نے اسے عربی قرآن اتارا اور اس میں طرح طرح سے عذاب کے وعدے دئیے کہ کہیں انہیں ڈر ہو یا ان کے دل میں کچھ سوچ پیدا کرے ۔
Tafseer (Urdu)
{و كذلك:اور یونہی۔} اس ایت میں قران مجید کی دو صفات بیان کی گئیں (1) قران کریم کو عربی زبان میں نازل کیا گیا تاکہ اہل عرب اسے سمجھ سکیں اور وہ اس بات سے واقف ہوجائیں کہ قران پاک کی نظم عاجز کر دینے والی ہے اور یہ کسی انسان کا کلام نہیں ۔ (2) قران مجیدمیں مختلف انداز سے فرائض چھوڑنے اور ممنوعات کا ارتکاب کرنے پر عذاب کی وعیدیں بیان کی گئیں تاکہ لوگ ڈریں اور قران عظیم ان کے دل میں کچھ نصیحت اور غوروفکر پیدا کرے جس سے انہیں نیکیوں کی رغبت اور بدیوں سے نفرت ہو اور وہ عبرت و نصیحت حاصل کریں ۔( تفسیرکبیر طہ تحت الایۃ: ۱۱۳ ۸ / ۱۰۳ خازن طہ تحت الایۃ: ۱۱۳ ۳ / ۲۶۴-۲۶۵ ملتقطا)