Surah Taha Ayat 116 (20:116)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اَبٰى 116
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو توابلیس کے سوا سب سجدے میں گرگئے، اس نے انکار کردیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب سجدے میں گرے مگر ابلیس اس نے نہ مانا۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ قلنا للملىكة اسجدوا لادم:اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم وہ وقت یاد کریں جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کو سجدہ کرو تو فرشتوں کے ساتھ رہنے والے ابلیس کے سوا سب فرشتے اپنے رب عزوجل کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سجدے میں گرگئے اور ابلیس نے یہ کہہ کر حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کوسجدہ کرنے سے انکار کردیا کہ میں حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام سے بہتر ہوں ۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۱۱۶ ۵ / ۴۳۴-۴۳۵ جلالین طہ تحت الایۃ: ۱۱۶ ص۲۶۸ ملتقطا) تعظیم کے طور پر غیر خدا کو سجدہ کرنا حرام اور اس سے بچنا فرض ہے: اعلی حضرت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’سجدہ تحیت اگلی شریعتوں میں جائز تھا۔ ملائکہ نے بحکم الہی حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا۔ حضرت سیدنا یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی زوجہ مقدسہ اور ان کے گیارہ صاحبزادوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو سجدہ کیا۔ ۔۔۔ ہاں ہماری شریعت مطہرہ نے غیر خدا کے لئے سجدہ تحیت حرام کیا ہے اس سے بچنا فرض ہے۔( فتاوی رضویہ ۲۲ / ۴۱۷-۴۱۸)