Surah Taha Ayat 126 (20:126)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَهَاۚ-وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى 126
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں تو تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تجھے چھوڑ دیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمائے گا یونہی تیرے پاس ہماری آیتیں آئی تھیں تو نے انہیں بھلا دیا اور ایسے ہی آج تیری کوئی خبرنہ لے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال: اللہ فرمائے گا۔}اس کے جواب میں اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا کہ دنیا میں تیرے پاس میری نشانیاں ائیں لیکن تو ان پر ایمان نہ لایا اور تونے انہیں پس پشت ڈال کران سے منہ پھیرلیا اسی طرح اج ہم تجھے اگ میں ڈال کر چھوڑ دیں گے اور تیرا حال پوچھنے والاکوئی نہ ہوگا۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۱۲۶ ۳ / ۲۶۸) دونوں جہاں میں گناہ اور نیکی کانتیجہ: اس سے معلوم ہوا کہ جیسے گناہ کا عذاب دنیا و اخرت میں پڑتا ہے یونہی نیکی کا فائدہ دونوں جہان میں ملتا ہے ۔ جو مسلمان پانچوں نمازیں پابندی سے جماعت کے ساتھ ادا کرے اسے رزق میں برکت قبر میں فراخی نصیب ہوگی اور پل صراط پر اسانی سے گزرے گا اور جو جماعت کا تارک ہو گا اس کی کمائی میں برکت نہ ہوگی چہرے پر صالحین کے اثار نہ ہوں گے لوگوں کے دلوں میں اس سے نفرت ہوگی پیاس و بھوک میں جان کنی اور قبر کی تنگی میں مبتلا ہوگا اور ا س کا حساب بھی سخت ہوگا۔