Surah Taha Ayat 127 (20:127)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ اَسْرَفَ وَ لَمْ یُؤْمِنْۢ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖؕ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَ اَبْقٰى 127
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم اس شخص کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو حد سے بڑھے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے شدید اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو حد سے بڑھے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت تر اور سب سے دیرپا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و كذلك نجزی:اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم اس شخص کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو اپنے رب کی نافرمانی کرنے میں حد سے بڑھ جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اور بیشک آخرت کا عذاب دنیوی عذاب کے مقابلے میں سب سے شدید اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔ لہذا جو اللہ تعالی کے عذاب سے نجات پانے اور ا س کا ثواب حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اللہ تعالی کی اطاعت کرنے میں انے والی دنیوی سختیوں پر صبر کرے اور دنیا کی نفسانی خواہشات اور گناہوں سے بچتا رہے کیونکہ جنت کو مصیبتوں سے اور جہنم کو شہوتوں سے چھپایا گیا ہے۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۱۲۷ ۵ / ۴۴۲) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بلاکر جنت کی طرف بھیجا اور ان سے فرمایا ’’تم جنت اور ان نعمتوں کو دیکھو جو میں نے اہل جنت کے لئے تیار کی ہیں ۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام دیکھ کر واپس ائے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! جو ان نعمتوں کے بارے میں سن لے گا وہ ان میں داخل ہو گا۔ جنت کو مصیبتوں سے چھپا دیا گیا پھر ارشاد فرمایا ’’تم جنت کی طرف دوبارہ جاو اور اسے دیکھو۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام دیکھ کر واپس لوٹے اور عرض کی: تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں کوئی داخل نہ ہو سکے گا۔ پھر اللہ تعالی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو جہنم کی طرف بھیجا اور ارشاد فرمایا ’’تم جہنم کی طرف جاو اور ان عذابات کو دیکھو جو میں نے اہل جہنم کے لئے تیار کئے ہیں ۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام انہیں دیکھ کر واپس ائے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! جس نے ان عذابات کے بارے میں سنا وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا۔ جہنم کو شہوتوں سے ڈھانپ دیا گیا پھر ارشاد فرمایا ’’جہنم کی طرف لوٹو اور اسے دیکھو۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام دیکھ کر ائے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں داخل ہونے سے کوئی نہ بچے گا۔( مسند امام احمد مسند ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ ۳ / ۳۰۸ الحدیث: ۸۸۷۰)