Surah Taha Ayat 128 (20:128)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى 128
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا انہیں اس بات نے ہدایت نہ دی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کی رہائش کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں بیشک اس میں عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا انہیں اس سے راہ نہ ملی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کردیں کہ یہ ان کے بسنے کی جگہ چلتے پھرتے ہیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{افلم یهد لهم:تو کیا انہیں اس بات نے ہدایت نہ دی۔} ارشاد فرمایا کہ کیا کفارقریش کو اس بات نے ہدایت نہ دی کہ ہم نے ان سے پہلے رسولوں کو نہ ماننے والی کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کی رہائش کی جگہوں میں یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں اور اپنے سفروں میں ان کے علاقوں سے گزرتے اور ان کی ہلاکت کے نشان دیکھتے ہیں ۔بیشک سابقہ قوموں کو عذاب کے ذریعے ہلاک کر دینے میں ان عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں جو عبرت حاصل کریں اور یہ سمجھ سکیں کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب اور ان کی مخالفت کا انجام برا ہے۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۱۲۸ ۳ / ۲۶۹ مدارک طہ تحت الایۃ: ۱۲۸ ص۷۰۶ ملتقطا)