Surah Taha Ayat 24 (20:24)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرعون کے پاس جاؤ، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا۔
Tafseer (Urdu)
{اذهب الى فرعون:فرعون کے پاس جاو۔} ارشاد فرمایا کہ اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام تم ہمارے رسول ہو کر فرعون کے پاس جاو بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے اور کفر میں حد سے گزر گیا اور خدائی کا دعوی کرنے لگا ہے۔ حقیقت میں تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو فرعون اور اس کے تمام ماننے والوں کی طرف بھیجا گیا تھاالبتہ فرعون کوخاص طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے خدا ہونے کادعوی کیا تھا اور کفر میں حد سے گزر گیا تھا۔( جلالین طہ تحت الایۃ: ۲۴ ص۲۶۲ خازن طہ تحت الایۃ: ۲۴ ۳ / ۲۵۲ ملتقطا)