Surah Taha Ayat 23 (20:23)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
لِنُرِیَكَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْكُبْرٰى 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{لنریك من ایتنا الكبرى:تاکہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں ۔} یعنی اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام ہم نے اپ کو عصا سانپ بن جانے اور ہاتھ روشن ہو جانے کے دو معجزات اس لئے عطا کئے تاکہ ان کے ذریعے ہم اپ کو اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں ۔(روح البیان طہ تحت الایۃ: ۲۳ ۵ / ۳۷۷) کلیم اور حبیب کو دکھائی گئی نشانیوں میں فرق: اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے کلیم حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے ارشاد فرمایا: ’’لنریك من ایتنا الكبرى‘‘ ترجمہ کنزالعرفان: تاکہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں ۔ اور اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ’’ لقد راى من ایت ربه الكبرى‘‘ (نجم:۱۸) ترجمہ کنزالعرفان: بیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑینشانیاں دیکھیں ۔ ان میں فرق یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کوجو بڑی بڑی نشانیاں دکھائی گئیں ان کا تعلق فقط زمین کے عجائبات سے ہے جبکہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنے رب عزوجل کی جو بڑی نشانیاں دیکھی ہیں ان کا تعلق زمین کے عجائبات سے بھی ہے اور اسمانوں کے عجائبات سے بھی ہے۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۲۳ ۵ / ۳۷۷)