Surah Taha Ayat 22 (20:22)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُ جْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰى 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے ہاتھ کو اپنے بازو سے ملاؤ ،بغیر کسی مرض کے خوب سفید ہوکر، ایک اور معجزہ بن کرنکلے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے ملا خوب سپید نکلے گا بے کسی مرض کے ایک اور نشانی ۔
Tafseer (Urdu)
{و اضمم یدك الى جناحك:اور اپنے ہاتھ کو اپنے بازوسے ملا لو۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک اور معجزہ عطا فرمایا جس کے بارے میں یہاں ارشاد فرمایا کہ اے موسی! اپ اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں بازو کی بغل کے نیچے ملا کر نکالئے تو وہ ہاتھ سورج کی طرح چمکتا نگاہوں کو خیرہ کرتا اور کسی مرض کے بغیرخوب سفید ہو کر نکلے گا اور یہ عصا کے بعد اپ کی نبوت کی صداقت کی ایک اور نشانی ہے اسے بھی لیجئے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک سے رات میں چاند اور دن میں سورج کی روشنی کی طرح نور ظاہر ہوتا تھا۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۲۲ ص۶۸۹ خازن طہ تحت الایۃ: ۲۲ ۳ / ۲۵۲ ملتقطا) جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام دوبارہ اپنا دست مبارک بغل کے نیچے رکھ کر بازو سے ملاتے تو وہ دست اقدس اپنی سابقہ حالت پر آ جاتا تھا۔