Surah Taha Ayat 37 (20:37)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤى 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے تجھ پر ایک مرتبہ اور بھی احسان فرمایا تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے تجھ پر ایک بار اور احسان فرمایا ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد مننا علیك:اور بیشک ہم نے تجھ پر احسان فرمایا۔} اس ایت میں گویا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا’’ اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام ہم نے اپ کے سوال کرنے سے پہلے بھی اپ کی مصلحت کی نگہبانی فرمائی ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اپ کے سوال کرنے کے بعد ہم اپ کی مراد اپ کو عطا نہ کریں اور جب ہم نے اپ کو پچھلے زمانے میں اپ کی ضرورت کی ہر چیز اپ کو عطا فرمائی اور پہلی حالت سے بلند درجہ عطا کیا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے اپ کو اس بلند اہم اور عظیم رتبے پر فائز کیا ہے کہ جس پر فائز شخص کو اس کی طلب کی گئی چیز سے منع نہیں کیا جاتا۔( تفسیرکبیر طہ تحت الایۃ: ۳۷ ۸ / ۴۶)