Surah Taha Ayat 47 (20:47)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ ﳔ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْؕ-قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَؕ-وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپس تم اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں تکلیف نہ دے بیشک ہم تیرے رب کی طرف سے ایک نشانی لائے ہیں اوراس پر سلامتی ہو جو ہدایت کی پیروی کرے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں تو اولادِ یعقوب کو ہمارے ساتھ چھوڑ دے اور انہیں تکلیف نہ دے بیشک ہم تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لائے ہیں اور سلامتی اسے جو ہدایت کی پیروی کرے۔
Tafseer (Urdu)
{فاتیه:پس تم اس کے پاس جاؤ ۔}اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا کہ تم ڈرو نہیں اور فرعون کے پاس جاکر کہو : ہم تیرے رب عزوجل کے بھیجے ہوئے ہیں لہذا اے فرعون تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں بندگی و اسیری سے رہا کر دے اور ان سے محنت و مشقت کے سخت کام لے کر انہیں تکلیف نہ دے۔ بیشک ہم تیرے رب عزوجل کی طرف سے معجزات لے کر ائے ہیں جو ہماری نبوت کی صداقت کی دلیل ہیں ۔ فرعون نے کہا: وہ معجزات کیا ہیں تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ہاتھ روشن ہونے کا معجزہ دکھایا (اور فرمایا) جو ہدایت کی پیروی کرے اس کے لئے دونوں جہان میں سلامتی ہے اور وہ عذاب سے محفوظ رہے گا ۔بیشک ہماری طرف وحی ہوتی ہے کہ عذاب اس پر ہے جو ہماری نبوت کو اور ان احکام کو جھٹلائے جو ہم لائے ہیں اور ہماری ہدایت سے منہ پھیرے۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۴۷-۴۸ ص۶۹۲ جلالین طہ تحت الایۃ: ۴۷-۴۸ ص۲۶۳ ملتقطا)