Surah Taha Ayat 5 (20:5)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ بڑا مہربان ہے ،اس نے عرش پر اِستواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ بڑی مہر والا اس نے عرش پر اِستواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الرحمن:وہ بڑا مہربان ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قران مجید نازل کرنے والے کی شان یہ ہے کہ وہ بڑا مہربان ہے اور اس نے اپنی شان کے لائق عرش پر استواء فرمایا ہے اور جو کچھ آسمانوں میں ہے جو کچھ زمین میں ہے جو کچھ زمین و اسمان کے درمیان ہے اور جو کچھ اس گیلی مٹی یعنی زمین کے نیچے ہے سب کا مالک بھی وہی ہے وہی ان سب کی تدبیر فرماتا اور ان میں جیسے چاہے تصرف فرماتا ہے۔ عرش پر استوا فرمانے سے متعلق ایک اہم بات: اللہ تعالی کے اپنی شان کے لائق عرش پر استواء فرمانے کی تفصیل سورہ اعراف کی ایت نمبر 54 کی تفسیر کے تحت گزر چکی ہے یہاں اس سے متعلق ایک اہم بات یاد رکھیں چنانچہ حضرت امام مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے اکر اس ایت کامطلب دریافت کیا کہ اللہ تعالی نے عرش پر کس طرح استواء فرمایا تو اپ نے تھوڑے سے توقف کے بعد فرمایا ’’ ہمیں یہ معلوم ہے کہ اللہ تعالی نے عرش پر استواء فرمایا لیکن اس کی کیفیت کیا تھی وہ ہمارے فہم سے بالاتر ہے البتہ اس پرایمان لانا واجب ہے اور اس کے بارے میں گفتگو کرنا بدعت ہے۔( بغوی الاعراف تحت الایۃ: ۵۴ ۲ / ۱۳۷)