Surah Taha Ayat 51 (20:51)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرعون بولا: پہلی قوموں کا کیا حال ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا اگلی سنگتوں کا کیا حال ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرعون بولا۔} جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ عزوجل کی وحدانیت اور اس کے رب عزوجل ہونے پر اتنی واضح دلیل دی توفرعون گھبرا گیا اور اس کواپنی خود ساختہ خدائی تباہ ہوتی نظر ائی تو اس نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی توجہ بدلنے کے لیے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کودوسری باتوں میں الجھانے لگا اور کہنے لگا کہ جو پہلی قومیں گزر چکی ہیں مثلا قوم عاد قوم ثمودوغیرہ اور وہ بتوں کوپوجتی تھیں اور مرنے کے بعد زندہ کیے جانے کی منکر تھیں ان کا کیا ہوا۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۲۵۵)