Surah Taha Ayat 52 (20:52)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ فِیْ كِتٰبٍۚ-لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَ لَا یَنْسَى٘ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے فرمایا: ان کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب میں ہے، میرا رب نہ بھٹکتا ہے اور نہ بھولتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا ان کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب میں ہے میرا رب نہ بہکے نہ بھولے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:موسی نے فرمایا۔} فرعون کی بات سن کر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: پہلی قوموں کے حال کا علم میرے رب عزوجل کے پاس ایک کتاب لوح محفوظ میں ہے جس میں ان کے تمام احوال لکھے ہوئے ہیں اور قیامت کے دن انہیں ان اعمال پر جزا دی جائے گی ۔ یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے جو جواب دیا کہ اس کاعلم لوح محفوظ میں ہے اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ اپ کوگذشتہ قوموں کے حالات معلوم نہ تھے بلکہ وجہ یہ تھی کہ وہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کوتبلیغ دین سے نہ پھیر سکے ۔ مزید فرمایا کہ میرا رب عزوجل نہ بھٹکتا ہے اور نہ بھولتا ہے۔ گویا فرمایا کہ تمام احوال کا لوح محفوظ میں لکھنا اس لئے نہیں کہ رب تعالی کے بھولنے بہکنے کا اندیشہ ہے بلکہ یہ تحریر اپنی دوسری حکمتوں کی وجہ سے ہے جیسے فرشتوں اور اپنے محبوب بندوں کو اطلاع دینے کیلئے ہے جن کی نظر لوح محفوظ پر ہے۔