Surah Taha Ayat 53 (20:53)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًؕ-فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہارے لیے اس میں راستے آسان کردئیے اور آسمان سے پانی نازل فرمایا تو ہم نے اس سے مختلف قسم کی نباتات کے جوڑے نکالے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا اور تمہارے لیے اس میں چلتی راہیں رکھیں اور آسمان سے پانی اتارا تو ہم نے اس سے طرح طرح کے سبزے کے جوڑے نکالے۔
Tafseer (Urdu)
{الذی جعل لكم الارض مهدا:وہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید فرمایا کہ میرا رب عزوجل وہ ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا تاکہ تمہارے لئے اس پر زندگی بسر کرنا ممکن ہو اور تمہارے لیے اس میں راستے اسان کردیے تاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں تمہیں اسانی ہو اوراس نے آسمان سے پانی نازل فرمایا۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام تو یہاں پورا ہو گیا اب اس کلام کو مکمل کرتے ہوئے اللہ تعالی اہل مکہ کو خطاب کر کے فرماتا ہے کہ اے اہل مکہ !تو ہم نے اس پانی سے مختلف قسم کی نباتات کے جوڑے نکالے جن کے رنگخوشبوئیں اور شکلیں مختلف ہیں اور ان میں سے بعض آدمیوں کے لئے ہیں اور بعض جانوروں کے لئے۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۵۳ ۳ / ۲۵۶ جلالین طہ تحت الایۃ: ۵۳ ص۲۶۳)