Surah Taha Ayat 54 (20:54)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
كُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَكُمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ، بیشک اس میں عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چَراؤ بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{كلوا و ارعوا انعامكم:تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراو۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے جو یہ نباتات نکالی ہیں ان میں سے تم خود بھی کھاو اور اپنے مویشیوں کو بھی چراو۔ یاد رہے کہ اس ایت میں جو حکم دیا گیا ہے یہ اباحت اور اللہ تعالی کی نعمت یاد دلانے کے لئے ہے یعنی ہم نے یہ نباتات تمہارے لئے اس طور پر نکالی ہیں کہ انہیں کھانا اور اپنے جانوروں کو چرانا تمہارے لئے مباح و جائز ہے۔(مدارک طہ تحت الایۃ: ۵۴ ص۶۹۳) {ان فی ذلك لایت لاولی النهى:بیشک اس میں عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔} یعنی زمین کو بچھونا بنانے اس میں سفر کے لئے راستوں کو اسان کرنے اسمان سے پانی نازل کرنے اور زمین سے مختلف اقسام کی نباتات اگانے میں عقل رکھنے والے لوگوں کے لئے اللہ تعالی کے صانع ہونے اس کی وحدت اس کی عظیم قدرت اور اس کی ظاہر و باہر حکمت پر دلالت کرنے والی کثیر واضح اور عظیم نشانیاں ہیں ۔( روح البیان طہ تحت الایۃ: ۵۴ ۵ / ۳۹۶)