Surah Taha Ayat 55 (20:55)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا اور اسی میں تمہیں پھر لوٹائیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا اور اسی میں تمہیں پھر لے جائیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{منها خلقنكم:ہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے تمہارے جد اعلی حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کو زمین سے پیدا کر کے تمہیں اس سے ہی بنایا اور تمہاری موت اور دفن کے وقت اسی زمین میں تمہیں پھر لوٹائیں گے اور قیامت کے دن اسی زمین سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔( جلالین طہ تحت الایۃ: ۵۵ ص۲۶۳) میت کی تدفین کے بعد ایک مستحب عمل: یہاں ایک بات یاد رہے کہ جب کسی مسلمان کو انتقال کے بعد دفن کر دیا جائے اور اس کی قبر پرتختے لگانے کے بعد مٹی دی جائے تو اس وقت مستحب یہ ہے کہ ا س کے سرہانے کی طرف دونوں ہاتھوں سے تین بار مٹی ڈالیں ۔ پہلی بار کہیں ’’منها خلقنكم‘‘ دوسری بار ’’ و فیها نعیدكم‘‘ اورتیسری بار ’’ و منها نخرجكم تارة اخرى‘‘ کہیں۔( عالمگیری کتاب الصلاۃ الباب الحادی والعشرون فی الجنائز الفصل السادس ۱ / ۱۶۶)