Surah Taha Ayat 60 (20:60)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا تو اپنے مکروفریب کو جمع کرنے لگا پھر آیا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو فرعون پھرا اور اپنے دانؤں اکٹھے کیے پھر آیا ۔
Tafseer (Urdu)
{فتولى فرعون:تو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا۔} جب مقابلہ کادن طے ہوگیا تو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا اور اس نے مقابلے کے لیے کثیر تعداد میں جادوگروں کوجمع کیا اور انہیں طرح طرح کے انعامات کا لالچ دیا حتی کہ انہیں اپنا مقرب بنانے کا وعدہ کیا ۔ اس کے بعد پھر بڑی شان وشوکت کے ساتھ اپنی فوج کولے کر وعدے کے دن میدان میں پہنچ گیا۔ {قال لهم موسى ویلكم:ان سے موسی نے فرمایا: تمہاری خرابی ہو۔} جب فرعون اور اس کے جمع کردہ جادو گر مقابلہ کے لیے پہنچ گئے توحضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ان جادو گروں سے فرمایا ’’ تمہاری خرابی ہو تم کسی کو اللہ تعالی کا شریک کر کے اس پر جھوٹ نہ باندھو ورنہ وہ تمہیں اپنے پاس موجود عذاب سے ہلاک کردے گا اور بیشک وہ ناکام ہوا جس نے اللہ تعالی پر جھوٹ باندھا۔( جلالین طہ تحت الایۃ: ۶۱ ص۲۶۳-۲۶۴)