Surah Taha Ayat 65 (20:65)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: اے موسیٰ ! یا تم (عصا نیچے) ڈالو یا ہم پہلے ڈالتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے اے موسیٰ یا تو تم ڈالو یا ہم پہلے ڈالیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا یموسى:انہوں نے کہا اے موسی!} جب جادو گروں نے صف بندی کر لی تو انہوں نے کہا: اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام اپ پہلے اپنا عصا زمین پر ڈالیں گے یاہم پہلے اپنے سامان ڈال دیں ۔ جادوگروں نے ادب کی وجہ سے مقابلے کی ابتداء کرنا حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی رائے مبارک پر چھوڑا اور اس کی برکت سے آخر کار اللہ تعالی نے انہیں ایمان کی دولت سے مشرف فرما دیا۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۶۵ ص۶۹۵)