Surah Taha Ayat 70 (20:70)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُـوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو سب جادوگر سجدے میں گرا دئیے گئے، وہ کہنے لگے: ہم ہارون اور موسیٰ کے رب پر ایمان لائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو سب جادوگر سجدے میں گرالئے گئے بولے ہم اس پر ایمان لائے جو ہارون اور موسیٰ کا رب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فالقی السحرة سجدا:تو سب جادوگر سجدے میں گرا دئیے گئے۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کامعجزہ دیکھ کر جاد وگر اتنی تیزی سے سجدے میں گئے کہ اس سے یوں محسوس ہوا جیسے انہیں پکڑ کر سجدے میں گرا دیا گیا ہو پھروہ کہنے لگے کہ ہم حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے رب عزوجل پر ایمان لائے۔ سبحان اللہ! کیا عجیب حال تھا کہ جن لوگوں نے ابھی کفر و انکار اور سرکشی کے لئے رسیاں اور لاٹھیاں ڈالی تھیں ابھی معجزہ دیکھ کر انہوں نے شکر و سجود کے لئے اپنے سر جھکا دیئے اور اپنی گردنیں ڈال دیں ۔ منقول ہے کہ اس سجدے میں انہیں جنت اور دوزخ دکھائی گئی اور انہوں نے جنت میں اپنے منازل دیکھ لئے۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۷۰ ص۶۹۶)