Surah Taha Ayat 94 (20:94)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْۚ-اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ لَمْ تَرْقُبْ قَوْلِیْ 94
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہارون نے کہا: اے میری ماں کے بیٹے! میری داڑھی اور میرے سر کے بال نہ پکڑو بیشک مجھے ڈر تھا کہ تم کہو گے کہ (اے ہارون!) تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور تم نے میری بات کا انتظار نہ کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا اے میرے ماں جائے نہ میری داڑھی پکڑو اور نہ میرے سر کے بال مجھے یہ ڈر ہوا کہ تم کہو گے تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور تم نے میری بات کا انتظار نہ کیا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:کہا۔}حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا: اے میری ماں کے بیٹے! میری داڑھی اور میرے سر کے بال نہ پکڑو بیشک مجھے ڈر تھا کہ اگر میں انہیں چھوڑ کر اپ کے پیچھے چلا گیا تو یہ گروہوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے لڑنے لگیں گے اور یہ دیکھ کر اپ کہیں گے کہ اے ہارون!تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اوران کے بارے میں تم نے میرے حکم کا انتظار نہ کیا۔( خازن طہ تحت الایۃ: ۹۴ ۳ / ۲۶۲ جلالین طہ تحت الایۃ: ۹۴ ص۲۶۶ ملتقطا)