Surah Taha Ayat 95 (20:95)
Ta-Ha · Juz 16 · Makki
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے فرمایا:اے سامری! تو تیرا کیا حال ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanموسیٰ نے کہا اب تیرا کیا حال ہے اے سامری۔
Tafseer (Urdu)
{فما خطبك یسامری:اے سامری! تو تیرا کیا حال ہے} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کا جواب سن کر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سامری کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ’’اے سامری! تو نے ایسا کیوں کیا اس کی وجہ بتا ۔ سامری نے کہا: میں نے وہ دیکھا جو بنی اسرائیل کے لوگوں نے نہ دیکھا۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ’’تو نے کیا دیکھا اس نے کہا: میں نے حضرت جبریل علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا اور انہیں پہچان لیا وہ زندگی کے گھوڑے پر سوار تھے اس وقت میرے دل میں یہ بات آئی کہ میں ان کے گھوڑے کے نشان قدم کی خاک لے لوں تو میں نے وہاں سے ایک مٹھی بھر لی پھر اسے اس بچھڑے میں ڈال دیا جو میں نے بنایا تھا اور میرے نفس نے مجھے یہی اچھا کر کے دکھایا اور یہ فعل میں نے اپنی ہی نفسانی خواہش کی وجہ سے کیا کوئی دوسرا اس کا باعث و محرک نہ تھا۔( مدارک طہ تحت الایۃ: ۹۵-۹۶ ص۷۰۱ خازن طہ تحت الایۃ: ۹۵-۹۶ ۳ / ۲۶۲ ملتقطا)