Surah Al Anbiya Ayat 106 (21:106)
The Prophets · Juz 17 · Makki
اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَﭤ 106
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس قرآن میں عبادت کرنے والوں کیلئے کافی سامان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک یہ قرآن کافی ہے عبادت والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی هذا لبلغا:بیشک اس قرآن میں کافی سامان ہے۔} یعنی قران کریم مومن عبادت گزاروں کو ہدایت و رہبری کے لئے کافی ہے بشرطیکہ اسے صاحب قران صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تعلیم و تفہیم کے ماتحت سمجھا جائے محض عقل سے سمجھنا کافی نہیں اور جو اس کی پیروی کرے اور اس کے مطابق عمل کرے وہ مراد کو پہنچے اور جنت پائے گا۔ عباد ت کرنے والوں سے مراد مومنین ہیں جو اللہ تعالی کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتے اور ایک قول یہ ہے کہ امت محمدیہ مراد ہے جو پانچوں نمازیں پڑھتے ہیں رمضان کے روزے رکھتے ہیں اور حج کرتے ہیں ۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۱۰۶ ۳ / ۲۹۷)