Surah Al Anbiya Ayat 108 (21:108)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ 108
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل:تم فرماؤ۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی کے واحد معبود ہونے پرکئی دلائل پیش کئے گئے اور فرمایا گیا کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے اب یہاں یہ فرمایا جا رہا ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلماپ کافروں سے فرما دیں کہ معبود کے معاملے میں میری طرف یہی وحی کی جاتی ہے اللہ تعالی کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں لہذاتم اللہ تعالی کی وحدانیت پر ایمان لا کر مسلمان ہو جاو۔(تفسیرکبیر الانبیاء تحت الایۃ: ۱۰۸ ۸ / ۱۹۴ خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۱۰۸ ۳ / ۲۹۷ ملتقطا)