Surah Al Anbiya Ayat 110 (21:110)
The Prophets · Juz 17 · Makki
اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْتُمُوْنَ 110
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ بلند آواز سے کہی گئی بات کو جانتا ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اللہ جانتا ہے آواز کی بات اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ انه یعلم الجهر من القول:بیشک اللہ بلند اواز سے کہی گئی بات کو جانتا ہے۔}یعنی اے کافرو! تم جو بلند اواز سے قران مجید کی ایات کو جھٹلاتے اور اسلام پر اعتراضات کرتے ہو بے شک اللہ تعالی اسے جانتا ہے اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور مسلمانوں سے جو حسد و عداوت تم چھپاتے ہو اسے بھی اللہ تعالی جانتا ہے تو وہ تمہیں ا س پر جہنم کی دردناک سزا دے گا۔( روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۱۱۰ ۵ / ۵۳۰) { و ان ادری لعله فتنة لكم:اور میں نہیں جانتا کہ شایدوہ تمہاری ازمائش ہو ۔} یعنی میں نہیں جانتا کہ شاید دنیا میں عذاب کو موخر کرنا تمہاری ازمائش ہو جس سے تمہارا حال ظاہر ہو جائے اور اللہ تعالی کی مشیت کے مطابق موت کے وقت تک کیلئے تمہیں فائدہ دینا ہو تاکہ یہ تم پر حجت ہو جائے۔( روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۱۱۱ ۵ / ۵۳۰)