Surah Al Anbiya Ayat 16 (21:16)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب فضول پیدا نہیں کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنائے ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما خلقنا السمآء و الارض و ما بینهما لعبین:اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب فضول پیدا نہیں کیا۔} اللہ تعالی نے آسمان زمین اور جو کچھ ان کے درمیان عجائبات ہیں ان سب کو فضول پیدا نہیں کیاکہ ان سے کوئی فائدہ نہ ہو بلکہ انہیں پیدا کرنے میں اس کی کثیر حکمتیں ہیں اوران بے شمار حکمتوں میں سے چند یہ ہیں کہ ان اشیاء سے اللہ تعالی کے بندے اس کی قدرت و حکمت پر استدلال کریں اور انہیں اللہ تعالی کے اوصاف و کمال کی معرفت حاصل ہو حق وباطل میں فرق ہو جائے لوگ غوروفکرکریں غفلت سے بیدارہوں نیک اعمال کریں اور اخرت میں اچھی جزا پائیں اور اس طرح کے خیال کوذہن میں نہ انے دیں کہ عالم کا سارانظام ایک کھیل تماشہ ہے اور ہرشخص دنیامیں جوبھی کرتاپھرے اس سے کوئی پوچھنے والانہیں اورنہ ہی اخرت میں اس سے سوال وجواب ہوگا جیسا کہ بطور خاص دہریوں کا عقیدہ ہے اور روز بروز ان لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔