Surah Al Anbiya Ayat 36 (21:36)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ اِذَا رَاٰكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًاؕ-اَهٰذَا الَّذِیْ یَذْكُرُ اٰلِهَتَكُمْۚ-وَ هُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمٰنِ هُمْ كٰفِرُوْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب کافر آپ کو دیکھتے ہیں توآپ کو صرف ہنسی مذاق بنالیتے ہیں ۔ کیا یہ وہ آدمی ہے جو تمہارے خداؤں کو برا کہتا ہے اور وہ (کافر) رحمٰن ہی کی یاد سے منکر ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب کافر تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں نہیں ٹھہراتے مگر ٹھٹھا کیا یہ ہیں وہ جو تمہارے خداؤں کو برا کہتے ہیں اور وہ رحمٰن ہی کی یاد سے منکر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا راك الذین كفروا:اور جب کافر اپ کو دیکھتے ہیں ۔} گزشتہ ایت میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے وصال کی باتیں کرنے والوں کوجواب دیا گیا اب اس ایت میں ان لوگوں کو جواب دیا جا رہا ہے جو معاذ اللہ عزوجل نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ مسخرہ پن کیا کرتے تھے۔ شان نزول:یہ آیت ابوجہل کے بارے میں نازل ہوئی۔ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تشریف لے جارہے تھے تو ابو جہل آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو دیکھ کر ہنسا اور اپنے ساتھ موجود لوگوں سے کہنے لگا کہ: یہ بنی عبد مناف کے نبی ہیں پھر وہ آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے : کیا یہ وہ ادمی ہے جو تمہارے خداؤں کو برا کہتا ہے۔‘‘ اس پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ اپ پر اپنے خداوں کو برا کہنے کا عیب لگاتے ہیں حالانکہ ان کا اپنا حال یہ ہے کہ وہ رحمن ہی کی یاد سے منکر ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم رحمن کو جانتے ہی نہیں ۔ اس جہالت اور گمراہی میں مبتلا ہونے کے باوجود آپ کے ساتھ مذاق کرتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ ہنسی کے قابل توخود ان کا اپنا حال ہے۔(خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۲۷۷ مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۳۶ ص۷۱۶ روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۳۶ ۵ / ۴۷۹-۴۸۰ ملتقطا)