Surah Al Anbiya Ayat 50 (21:50)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ هٰذَا ذِكْرٌ مُّبٰرَكٌ اَنْزَلْنٰهُؕ-اَفَاَنْتُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ۠ ٛ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ برکت والا ذکر ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے تو کیا تم اس کے منکر ہو؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ ہے برکت والا ذکر کہ ہم نے اتارا تو کیا تم اس کے منکر ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و هذا ذكر مبرك:اور یہ برکت والا ذکر ہے۔} یعنی جس طرح ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر تورات نازل فرمائی اسی طرح ہم نے اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پربرکت والا ذکر قرآن پاک نازل فرمایا ہےاس کے منافع کثیر اور ا س میں بہت وسیع علوم ہیں اور ایمان لانے والوں کے لئے اس میں بڑی برکتیں ہیں اور جب یہ ظاہر ہو گیا کہ جس طرح ہم نے تورات نازل فرمائی اسی طرح قران مجید بھی نازل فرمایا تواے اہل مکہ! کیا یہ سب جاننے کے باوجود تم قران مجید کے ہماری طرف سے نازل ہونے کا انکار کرتے ہو( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۲۷۹ روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۵۰ ۵ / ۴۸۹ ملتقطا)