Surah Al Anbiya Ayat 51 (21:51)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ رُشْدَهٗ مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِیْنَ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی اس کی سمجھداری دیدی تھی اور ہم ا سے جانتے تھے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی سے اس کی نیک راہ عطا کردی اور ہم اس سے خبردار تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا ابرهیم:اور بیشک ہم نے ابراہیم کو دیدی تھی۔} انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کے واقعات میں سے یہاں دوسرا واقعہ بیان کیا جارہا ہے اور یہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی ابتدائی عمر میں بالغ ہونے سے پہلے ہی ان کی نیک راہ عطا کر دی تھی اور ہم ان کے بارے میں جانتے تھے کہ وہ ہدایت و نبوت کے اہل ہیں ۔( تفسیرکبیر الانبیاء تحت الایۃ: ۵۱ ۸ / ۱۵۲ خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۲۷۹ ملتقطا) {اذ قال لابیه و قومه:یاد کرو جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا۔} یعنی وہ وقت یاد کریں جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے (عرفی) باپ اور اپنی قوم سے فرمایا: درندوں پرندوں اور انسانوں کی صورتوں کے بنے ہوئے یہ مجسمے کیا ہیں جن کے آگے تم جم کر بیٹھے ہوئے ہو اور ان کی عبادت میں مشغول ہو( مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۵۲ ص۷۱۸-۵۱۹)