Surah Al Anbiya Ayat 72 (21:72)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ 72
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا فرمایا اور مزید یعقوب (پوتا) اور ہم نے ان سب کو اپنے خاص قرب والے بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اسے اسحق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا اور ہم نے ان سب کو اپنے قربِ خاص کا سزاوار کیا۔
Tafseer (Urdu)
{و وهبنا له اسحق-و یعقوب نافلة:اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب مزید عطا فرمایا۔} یہاں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام پرکی گئی مزید نعمتوں کابیان فرمایا گیا کہ ہم نے انہیں حضرت اسحق علیہ الصلوۃ والسلام بیٹا اور حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام پوتا عطا فرمائے ۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ عزوجل سے بیٹے کے لیے دعا کی تھی مگر اللہ عزوجل نے انہیں بیٹے کے ساتھ ساتھ پوتے کی بھی بشارت دی جوکہ بغیرسوال کے عطا کیا گیا اور ان سب کو اللہ تعالی نے اپنے خاص قرب والا بنایا۔( مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۷۲ ص۷۲۱-۷۲۲) نیک اولاد کا فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ نیک اولاد اللہ عزوجل کی خاص رحمت ہے ۔ نیک اولاد وہ اعلی پھل ہے جو دنیا اور اخرت دونوں میں کام اتا ہے اس لئے اللہ تعالی سے جب بھی اولاد کے لئے دعا کریں تو نیک اور صالح اولاد کی ہی دعا کریں ۔