Surah Al Hajj Ayat 1 (22:1)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْۚ-اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ،بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے لوگو اپنے رب سے ڈرو بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الناس اتقوا ربكم: اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو۔} اس سورہ مبارکہ کی پہلی ایت میں اللہ عزوجل سے ڈرنے اور تقوی اختیار کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ تقوی اور خوف خدا ہی ایسی چیزیں ہے جس کی وجہ سے انسان اپنے اعمال واخلاق کی اصلاح کرتا ہے اور معاشرہ میں ایک اچھا انسان بن کر رہتا ہے۔ اور چونکہ تقوی اور خوف خداوندی پر سب سے زیادہ ابھارنے والی چیز قیامت ہے لہذا اس کاتذکرہ بھی اسی ایت میں کردیا کہ قیامت کی ہولناکیاں اس کا حساب وکتاب اور اس کے احوال پیش نظر ہوں گے توکوئی بھی انسان کسی دوسرے کی حق تلفی ظلم وستم اور کسی قسم کی بھی زیادتی نہیں کرے گا۔ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! اپنے رب کے عذاب سے ڈرو اور اس کی اطاعت میں مشغول ہو جاو بیشک قیامت کا زلزلہ جو قیامت کی علامات میں سے ہے اور قیامت کے قریب سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے نزدیک واقع ہو گابہت بڑی چیز ہے۔( خازن الحج تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۲۹۸ مدارک الحج تحت الایۃ: ۱ ص۷۳۰ ملتقطا)