Surah Al Hajj Ayat 12 (22:12)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗؕ-ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ اللہ کے سوا اس (بت) کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ اسے نفع دے۔ یہی دور کی گمراہی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہیں جو ان کا بُرا بھلا کچھ نہ کرے یہی ہے دور کی گمراہی۔
Tafseer (Urdu)
{یدعوا من دون الله ما لا یضره: وہ اللہ کے سوا اس (بت) کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے۔} ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ مرتد ہونے کے بعد بت پرستی کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی بجائے اس کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع دے سکتا ہے کیونکہ وہ بے جان ہے ایسے خداوں کی پوجاانتہا درجے کی گمراہی ہے۔( مدارک الحج تحت الایۃ: ۱۲ ص۷۳۳ روح البیان الحج تحت الایۃ: ۱۲ ۶ / ۱۲ ملتقطا) { یدعوا لمن ضره اقرب من نفعه:وہ اس کو پوجتے ہیں جس کانقصان اس کے نفع سے زیادہ ہے۔} اس ایت میں نقصان سے مراد واقعی نقصان ہے یعنی دنیا میں قتل اور اخر ت میں دوزخ کا عذاب۔ اور نفع سے مراد ان کا خیالی نفع یعنی بتوں کی شفاعت وغیرہ ہے یعنی یہ کفار بتوں سے جس نفع کی امید رکھتے ہیں وہ تو بہت دور ہے کہ ناممکن ہے جبکہ ان کا حقیقی نقصان عنقریب ضرور دیکھ لیں گے۔