Surah Al Hajj Ayat 14 (22:14)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ ایمان والوں اور نیک اعمال کرنے والوں کو ان باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ۔ بیشک اللہ جوچاہتا ہے کرتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اللہ داخل کرے گا انہیں جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں بیشک اللہ کرتا ہے جو چاہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله یدخل الذین امنوا:بیشک اللہ ایمان والوں کو داخل فرمائے گا ۔}اس سے پہلی ایات میں ایمان اور اسلام کے متعلق شکوک وشبہات رکھنے والوں کا اور مرتد ہونے کے بعد جن کی وہ پوجا کرتے تھے ان کا حال بیان کیا گیا اور اب یہاں سے ایمان پرثابت قدم رہنے والوں کا حال اور ان کے حقیقی معبود کی شان بیان کی جا رہی ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک اللہ تعالی ایمان والوں اور نیک اعمال کرنے والوں کو ان باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ۔ بیشک اللہ تعالی جوچاہتا ہے کرتا ہے اوراسی میں سے یہ بھی ہے کہ وہ فرمانبرداروں پر انعام اور نافرمانوں پر عذاب فرماتا ہے۔( تفسیرکبیر الحج تحت الایۃ: ۱۴ ۸ / ۲۱۰ ابوسعود الحج تحت الایۃ: ۱۴ ۴ / ۱۱ ملتقطا) ایمان جنت میں داخلے کا سبب ہے اور نیک اعمال وہاں کی نعمتوں اور درجات میں اضافے کا باعث ہیں ۔