Surah Al Hajj Ayat 29 (22:29)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
ثُمَّ لْیَقْضُوْا تَفَثَهُمْ وَ لْیُوْفُوْا نُذُوْرَهُمْ وَ لْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر انہیں چاہیے کہ اپنا میل کچیل اتاریں اور اپنی منتیں پوری کریں اور اس آزاد گھر کا طواف کریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اپنا میل کچیل اُتاریں اور اپنی منتیں پوری کریں اور اس آزاد گھر کا طواف کریں ۔
Tafseer (Urdu)
{ثم لیقضوا تفثهم:پھر انہیں چاہیے کہ اپنا میل کچیل اتاریں ۔} ارشاد فرمایا کہ پھر انہیں چاہیے کہ اپنا میل کچیل اتاریں مونچھیں کتروائیں ناخن تراشیں بغلوں اور زیر ناف کے بال دور کریں اور جو منتیں انہوں نے مانی ہوں وہ پوری کریں اور اس ازاد گھر کا طواف کریں ۔ اس سے طواف زیارت مراد ہے۔( مدارک الحج تحت الایۃ: ۲۹ ص۷۳۷) خانہ کعبہ کی شان : اس ایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی نے خانہ کعبہ کو بڑی عظمت و شان عطا فرمائی ہے کہ کوئی ظالم و جابر شخص اس گھر پر قبضہ نہیں کر سکتا کوئی اس کا مالک ہونے کا دعوی نہیں کرسکتا یہ لوگوں کے قبضے اور ملکیت سے ازاد ہے اور جس نے بھی ا س پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اللہ تعالی نے اسے تباہ و برباد کر دیا جیساکہ ابرہہ اور ا س کے لشکر نے جب خانہ کعبہ پر قبضہ کرنے کی نیت سے مکہ مکرمہ پر حملہ کیا تو اس کا جو حشر ہوااس سے شاید ہی کوئی مسلمان ناواقف ہو۔