Surah Al Hajj Ayat 33 (22:33)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے لیے ان جانوروں میں ایک مقررہ مدت تک بہت سے فائدے ہیں پھر ان کے ذبح کرنے کی جگہ آزادگھر کے پاس ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارے لیے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر میعاد تک پھر اُن کا پہنچنا ہے اس آزاد گھر تک۔
Tafseer (Urdu)
{لكم فیها منافع:تمہارے لیے ان جانوروں میں بہت سے فائدے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ تمہارے لئے ان جانوروں میں ان کے ذبح کے وقت تک بہت سے فائدے ہیں جیسے ضرورت کے وقت ان پر سوار ہو سکتے ہو اور حاجت کے وقت ان کا دودھ پی سکتے ہو پھر انہیں حرم شریف تک پہنچنا ہے جہاں وہ ذبح کئے جائیں گے۔( مدارک الحج تحت الایۃ: ۳۳ ص۷۳۹) خیال رہے کہ یہاں ہدی یعنی اس جانور کا ذکر ہے جو صرف حرم شریف میں ہی ذبح ہو سکتا ہے جبکہ وہ قربانی جو مالداروں پر عید الاضحی کے موقع پر واجب ہوتی ہے وہ ہر جگہ کی جائے گی۔