Surah Al Hajj Ayat 34 (22:34)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِؕ-فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْاؕ-وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی تا کہ وہ اس بات پر اللہ کا نام یاد کریں کہ اس نے انہیں بے زبان چوپایوں سے رزق دیا تو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی کے حضور گردن رکھو اور عاجزی کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی کہ اللہ کا نام لیں اس کے دئیے ہوئے بے زبان چوپایوں پر تو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی کے حضور گردن رکھو اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و لكل امة جعلنا منسكا:اور ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی۔} یعنی گزشتہ ایماندار امتوں میں سے ہر امت کے لئے اللہ تعالی نے ایک قربانی مقرر فرمائی تا کہ وہ جانوروں کو ذبح کرتے وقت ان پر اللہ تعالی کا نام لیں تو اے لوگو! تمہارا معبود ایک معبود ہے اس لئے ذبح کے وقت صرف اسی کا نام لو اور اسی کے حضور گردن جھکاو اور اخلاص کے ساتھ اس کی اطاعت کرو اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلماپ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں ۔( خازن الحج تحت الایۃ: ۳۴ ۳ / ۳۰۹ مدارک الحج تحت الایۃ: ۳۴ ص۷۳۹ ملتقطا) جانور ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کا نام ذکر کرنا شرط ہے: اس آیت میں اس بات پر دلیل ہے کہ جانور ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کا نام ذکر کرنا شرط ہے اور اللہ تعالی نے ہر ایک امت کے لئے مقرر فرما دیا تھا کہ وہ اس کے لئے تقرب کے طور پر قربانی کریں اور تمام قربانیوں پر صرف اسی کا نام لیا جائے۔(مدارک الحج تحت الایۃ: ۳۴ ص۷۳۹) {الذین اذا ذكر الله و جلت قلوبهم:وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر ہوتا ہے توان کے دل ڈرنے لگتے ہیں ۔} یعنی عاجزی کرنے والے وہ لوگ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ تعالی کا ذکر ہوتا ہے تو ا س کی ہیبت و جلال سے ان کے دل ڈرنے لگتے ہیں اور اللہ تعالی کے عذاب کا خوف ان کے اعضا سے ظاہر ہونے لگتا ہے اور اللہ تعالی کی طرف سے انہیں جو مصیبت و مشقت پہنچے اس پر صبر کرتے ہیں اور نماز کو ا س کے اوقات میں قائم رکھتے ہیں اور اللہ تعالی کے دئیے ہوئے رزق میں سے صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔( مدارک الحج تحت الایۃ: ۳۵ ص۷۴۰ تفسیرکبیر الحج تحت الایۃ: ۳۵ ۸ / ۲۲۵ ملتقطا)