Surah Al Hajj Ayat 50 (22:50)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔
Tafseer (Urdu)
{ فالذین امنوا: تو جو لوگ ایمان لائے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لیے گناہوں سے بخشش اور جنت میں عزت کی روزی ہے جو کبھی ختم نہ ہو گی اور وہ لوگ جو اللہ تعالی کی آیتوں کا رد کرنے اور انہیں جھٹلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کبھی ان آیات کو جادو کہتے ہیں کبھی شعر اور کبھی پچھلوں کے قصے اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ اسلام کے ساتھ ان کا یہ مکر چل جائے گا وہ جہنمی ہیں ۔( تفسیرکبیر الحج تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ۸ / ۲۳۵ مدارک الحج تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ص۷۴۳ ملتقطا) اس سے اشارۃمعلوم ہوا کہ جو ضدی عالم جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے اور سند کے طور پر قران مجید کی ایات پیش کرے وہ جہنمی ہے۔ اسی طرح مناظرہ محض اپنی جیت کے لئے کرنا جس میں حق کو ثابت کرنا اور دین کی خدمت مقصود نہ ہو کافروں کا کام ہے جبکہ اظہار حق کے لئے مناظرہ کرنا انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کی سنت ہے۔