Surah Al Hajj Ayat 49 (22:49)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرمادو! اے لوگو!میں توصرف تمہارے لیے کھلم کھلاڈر سنانے والا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرمادو کہ اے لوگو! میں تو یہی تمہارے لیے صریح ڈر سُنانے والا ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل یایها الناس: تم فرمادو! اے لوگو!۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں کو اللہ تعالی کی گرفت اور ا س کے عذاب سے مسلسل ڈراتے رہیں اور ان کی طرف سے مذاق اڑانے کے طور پر جلدی عذاب نازل کرنے کے مطالبات کی وجہ سے انہیں ڈرانا موقوف نہ فرمائیں اور ان سے فرما دیں کہ مجھے واضح طور پر اللہ تعالی کے عذاب کا ڈر سنانے کے لئے بھیجا گیا ہے اور تمہارا مذاق اڑانا مجھے ا س سے نہیں روک سکتا۔( تفسیرکبیر الحج تحت الایۃ: ۴۹ ۸ / ۲۳۴) مبلغین کے لئے نصیحت: اس میں ان تمام مسلمانوں کے لئے بھی بڑی نصیحت ہے جواسلام کے احکامات لوگوں تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کر نے کے اہم ترین فریضے کو انجام دے رہے ہیں انہیں چاہئے کہ ان کاموں کے دوران دل مضبوط رکھیں اور لوگوں کی طرف سے ہونے والی طعن و تشنیع اور طنز ومذاق کو خاطر میں نہ لائیں اور ا س وجہ سے یہ کام چھوڑ نہ دیں بلکہ اپنے پیش نظرصرف اللہ تعالی کی رضا کو رکھتے ہوئے ان کاموں کو جاری رکھیںاور ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہدایت کی دعا کرتے رہیں اللہ تعالی نے چاہا تو انہیں ہدایت مل جائے گی ۔