Surah Al Hajj Ayat 53 (22:53)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْقَاسِیَةِ قُلُوْبُهُمْؕ-وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ظالم لوگ دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے ان کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ستم گار دُھرکے جھگڑالو ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{لیجعل ما یلقی الشیطن فتنة: تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے۔} یعنی شیطان کولوگوں پر اپنی طرف سے کچھ ملادینے پر قدرت دینا ا س لئے ہے تاکہ اللہ تعالی شیطان کے ڈالے ہوئے کلام کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے اور ابتلا و آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں شک اور نفاق کی بیماری ہے اور جن کے دل حق قبول کرنے سے سخت ہیں اور یہ مشرکین ہیں اور بیشک مشرکین و منافقین دونوں حق کے معاملے میں دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔( روح البیان الحج تحت الایۃ: ۵۳ ۶ / ۵۰) چنانچہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو مشرکین منافقین شبہ میں پڑگئے مگر مخلص مومنوں کو کوئی تردد نہ ہوا۔