Surah Al Hajj Ayat 54 (22:54)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
وَّ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَیُؤْمِنُوْا بِهٖ فَتُخْبِتَ لَهٗ قُلُوْبُهُمْؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تاکہ جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جان لیں کہ یہ (قرآن)تمہارے رب کے پاس سے حق ہے تو اس پر ایمان لائیں تو اس کیلئے ان کے دل جھک جائیں اور بیشک اللہ ایمان والوں کو سیدھی راہ کی طرف ہدایت دینے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس لیے کہ جان لیں وہ جن کو علم ملا ہے کہ وہ تمہارے رب کے پاس سے حق ہے تو اس پر ایمان لائیں تو جھک جائیں اس کے لیے ان کے دل اور بیشک اللہ ایمان والوں کو سیدھی راہ چلانے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لیعلم الذین اوتوا العلم: اور تاکہ جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جان لیں ۔} ارشاد فرمایا : شیطان کو قدرت دینا اس لئے ہے تاکہ جنہیں اللہ تعالی کے دین کا اور اس کی آیات کا علم دیا گیا ہے وہ جان لیں کہ اس قران شریف کاتمہارے رب کے پاس سے نازل ہونا حق ہے اور شیطان اس میں کسی طرح کا کوئی تصرف نہیں کر سکتا تو وہ اس پر ایمان لا نے میں ثابت قدم رہیں اور اس کیلئے ان کے دل جھک جائیں اور بیشک اللہ تعالی ایمان والوں کو دینی امور میں سیدھی راہ کی طرف ہدایت دینے والا ہے۔( روح البیان الحج تحت الایۃ: ۵۴ ۶ / ۵۰) مراد یہ ہے کہ شیطان کی یہ حرکت مومنوں کے ایمان کی قوت کا ذریعہ بن جاتی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ شیطان نے پچھلے پیغمبروں کے ساتھ بھی یہی برتاوا کیا تھا اور رب عزوجل نے اس کے داو کو بیکار کردیا تھا۔ یہ حقانیت قران کی دلیل ہے۔