Surah Al Hajj Ayat 56 (22:56)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
اَلْمُلْكُ یَوْمَىٕذٍ لِّلّٰهِؕ-یَحْكُمُ بَیْنَهُمْؕ-فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ ان میں فیصلہ کردے گاتو ایمان والے اور اچھے کام کرنے والے نعمتوں کے باغات میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبادشاہی اس دن اللہ ہی کی ہے وہ ان میں فیصلہ کردے گا تو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ چین کے باغوں میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الملك یومىذ لله: اس دن بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن بادشاہی اللہ تعالی ہی کیلئے ہے جس کا اصلا کوئی شریک نہیں اور وہ بادشاہی اس طرح ہے کہ اس دن کوئی شخص سلطنت کا دعوی بھی نہ کرے گا اور اللہ تعالی کے علاوہ کسی بادشاہ کا قانون نہ ہوگا ورنہ حقیقی بادشاہت تو اج بھی اس کی ہی ہے۔ اللہ تعالی اس دن مسلمانوں اور کافروں کے درمیان فیصلہ کردے گا اوروہ فیصلہ یہ ہے کہ ایمان لانے والے اوراچھے کام کرنے والے مسلمان اللہ تعالی کے فضل سے نعمتوں کے باغات میں ہوں گے اور جنہوں نے کفر کیا اور اللہ تعالی کی آیتوں کو جھٹلایا ان کے لیے ان کے کفر کی وجہ سے رسواکردینے والاعذاب ہے۔( روح البیان الحج تحت الایۃ: ۵۶-۵۷ ۶ / ۵۱ جلالین الحج تحت الایۃ: ۵۶-۵۷ ص۲۸۴ ملتقطا)