Surah Al Hajj Ayat 71 (22:71)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ مَا لَیْسَ لَهُمْ بِهٖ عِلْمٌؕ-وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور(مشرک) اللہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں جن کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اتاری اور جن کاخود انہیں بھی کچھ علم نہیں اورظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جن کی کوئی سند اس نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انہیں کچھ علم نہیں اور ستم گاروں کا کوئی مددگار نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و یعبدون من دون الله: اور اللہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں ۔} اس ایت میں کفار کی جہالت بیان فرمائی جا رہی ہے کہ وہ اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی بجائے بتوں کی پوجا کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنے اس فعل کی نہ کوئی عقلی دلیل ہے نہ نقلی بلکہ محض جہالت اور نادانی کی وجہ سے گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں اور جو کسی طرح بھی پوجے جانے کے مستحق نہیں اسے پوجتے ہیں یہ شدید ظلم ہے اور جوشرک کر کے اپنی جان پر ظلم کرتا ہے اس کا کوئی مددگار نہیں جو اسے اللہ تعالی کے اس عذاب سے بچا سکے جس کا یہ شرک کرنے کی وجہ سے مستحق ہوا۔( مدارک الحج تحت الایۃ: ۷۱ ص۷۴۸ روح البیان الحج تحت الایۃ: ۷۱ ۶ / ۵۹ ملتقطا)