Surah Al Hajj Ayat 70 (22:70)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّ ذٰلِكَ فِیْ كِتٰبٍؕ-اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پربہت آسان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تو نے نہ جانا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پر آسان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الم تعلم: کیا تجھے معلوم نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے بندے! کیا تجھے معلوم نہیں کہ اسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اللہ تعالی سے پوشیدہ نہیں وہ ہر چیز کو جانتا ہے اور ان چیزوں میں کفار کی باتیں اور ان کے اعمال بھی داخل ہیں بیشک اسمانوں اور زمین کی ہر چیز ایک کتاب لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے اور بیشک ان سب چیزوں کا علم اور تمام موجودات کو لوح محفوظ میں ثبت فرمانا اللہ تعالی پربہت آسان ہے۔( تفسیرکبیر الحج تحت الایۃ: ۷۰ ۸ / ۲۵۰ روح البیان الحج تحت الایۃ: ۷۰ ۶ / ۵۸ ملتقطا)