Surah Al Muminun Ayat 102 (23:102)
The Believers · Juz 18 · Makki
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جن کے پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی کامیاب ہونے والے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو جن کی تولیں بھاری ہوئیں وہی مراد کو پہنچے۔
Tafseer (Urdu)
{ فمن ثقلت موازینه: تو جن کے پلڑے بھاری ہوں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا معنی یہ ہے کہ جس کے عقائد درست اور اعمال نیک ہوں گے تو اس کے اعمال کا اللہ تعالی کے نزدیک وزن ہو گا اور یہی لوگ اپنا مقصد ومطلوب کو پا کر کامیاب ہوں گے اور جن کے عقائد غلط اور اعمال نیک نہ ہوں گے ان کے اعمال کا اللہ تعالی کے نزدیک کوئی وزن نہ ہو گا اور ان سے مراد کفار ہیں انہوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا اوروہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔( ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۱۰۲-۱۰۳ ۴ / ۶۴-۶۵) نوٹ: اعمال کے وزن سے متعلق مزید تفصیل کے لئے سورہ اعراف ایت نمبر8اور 9کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔