Surah Al Muminun Ayat 15 (23:15)
The Believers · Juz 18 · Makki
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَیِّتُوْنَﭤ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اس کے بعد تم ضرور مرنے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اس کے بعد تم ضرور مرنے والے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{بعد ذلك: اس کے بعد۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ تخلیق مکمل ہونے کے بعد جب تمہاری عمریں پور ی ہو جائیں گی تو تمہیں ضرور موت ائے گی پھر تم سب قیامت کے دن حساب و جزا کے لئے اٹھائے جاؤ گے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۳ / ۳۲۲) {و لقد خلقنا: اور بیشک ہم نے بنائے۔} ا س ایت میں اللہ تعالی نے اسمانوں کی تخلیق سے اپنی قدرت پر استدلال فرمایاچنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات راستے بنائے۔ان سے مراد سات آسمان ہیں جو فرشتوں کے چڑھنے اترنے کے راستے ہیں ۔اور فرمایا کہ ہم مخلوق سے بے خبر نہیں سب کے اعمال اقوال اور چھپی حالتوں کو جانتے ہیں اورکوئی چیز ہم سے چھپی نہیں ۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۱۷ ۳ / ۳۲۲)