Surah Al Muminun Ayat 18 (23:18)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ ﳓ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی اتارا پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اسے لے جانے پر قادر ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے آسمان سے پانی اُتارا ایک اندازہ پر پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر قادر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و انزلنا من السمآء مآء: اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے پانی نازل کرنے سے اپنی قدرت پر استدلال فرمایاچنانچہ ارشاد فرمایا کہ اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ یعنی جتنی ہمارے علم و حکمت میں مخلوق کی حاجتوں کے لئے چاہیے اتنی بارش برسائی پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اسے لے جانے پر قادر ہیں یعنی جیسے اپنی قدرت سے پانی نازل فرمایا ایسے ہی اس پر بھی قادر ہیں کہ اس کو ختم کردیں تو بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کی شکر گزاری سے حفاظت کریں۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۱۸ ۳ / ۳۲۲ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۱۸ ص۷۵۴ ملتقطا)