Surah Al Muminun Ayat 19 (23:19)
The Believers · Juz 18 · Makki
فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍۘ-لَكُمْ فِیْهَا فَوَاكِهُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس پانی سے ہم نے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کئے۔ تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے پھل میوے ہیں اور ان میں سے تم کھاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس سے ہم نے تمہارے لئے باغ پیدا کئے کھجوروں اور انگوروں کے تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہیں اور ان میں سے کھاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{فانشانا لكم: تو ہم نے تمہارے لئے پیدا کئے۔} یعنی جو پانی اسمان سے نازل فرما یا اس سے ہم نے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کئے۔ تمہارے لیے ان باغوں میں کھجوروں اور انگوروں کے علاوہ مزید بہت سے پھل میوے ہیں اور سردی گرمی وغیرہ موسموں میں ان میں سے تم کھاتے ہو اور عیش کرتے ہو۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۱۹ ۳ / ۳۲۳ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۱۹ ص۷۵۴ ملتقطا) {و شجرة: اور درخت۔} یعنی اللہ تعالی نے زیتون کادرخت پیدا کیا جو طور سینا نامی پہاڑسے نکلتا ہے تیل اور کھانے والوں کے لیے سالن لے کر اگتا ہے۔ یہ اس میں عجیب صفت ہے کہ وہ تیل بھی ہے کہ تیل کے منافع اور فوائد اس سے حاصل کئے جاتے ہیں جلایا بھی جاتا ہے دوا کے طریقے پر بھی کام میں لایا جاتا ہے اور سالن کا بھی کام دیتا ہے کہ تنہا اس سے روٹی کھائی جاسکتی ہے۔( ابو سعود المومنون تحت الایۃ: ۲۰ ۴ / ۴۱-۴۲ ملخصا)