Surah Al Muminun Ayat 28 (23:28)
The Believers · Juz 18 · Makki
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب تم اور تمہارے ساتھ والے کشتی پر ٹھیک بیٹھ جاؤ تو تم کہناتمام تعریفیں اس اللہ کیلئے جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب ٹھیک بیٹھے کشتی پر تُو اور تیرے ساتھ والے تو کہہ سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی۔
Tafseer (Urdu)
{فقل الحمد لله: تو تم کہناتمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ۔} کافروں سے نجات حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والے تمام لوگوں کو نصیب ہوئی لیکن اس پر اللہ تعالی کی حمد وثنا کرنے کا حکم صرف حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو دیاگیا اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام ان کے نبی اور امام تھے تو ان کا حمد و ثنا کرناان ایمان والوں کا حمد و ثنا کرنا ہے نیز اس میں اللہ تعالی کی کبریائی اور ربوبیت اور نبوت کی عظمت و فضیلت کی طرف اشارہ کرنا بھی مقصود ہے کیونکہ اللہ تعالی سے ہم کلام ہونا وہ عظیم رتبہ ہے جو فرشتے اور نبی کے علاوہ کسی اور کو حاصل نہیں ہوتا۔( تفسیرکبیر المومنون تحت الایۃ: ۲۸ ۸ / ۲۷۳) نیز بحیثیت نبی حمد کا حکم حضرت نوح علیہ السلام کو ہوا تو امت نے اس کی پیروی کرنی تھی۔