Surah Al Muminun Ayat 29 (23:29)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور عرض کرنا: اے میرے رب !مجھے برکت والی جگہ اتار دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور عرض کر کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قل: اور عرض کرنا۔} یعنی کشتی سے اترتے وقت یا اس میں سوار ہوتے وقت عرض کرنا کہ: اے میرے رب! عزوجل مجھے برکت والی جگہ اتار دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔کشتی میں سوار ہوتے وقت کی برکت عذاب سے نجات ہے اور کشتی سے اترتے وقت کی برکت نسل کی کثرت اور پے درپے بھلائیوں کا ملنا ہے۔(مدارک المومنون تحت الایۃ: ۲۹ ص۷۵۶)اس ایت میں اشارہ ہے کہ ہر مسلمان کو اللہ تعالی کی بارگاہ سے ایسی برکت والی جگہ کی دعامانگنی چاہئے جس میں اس کے لئے دین اور دنیا دونوں کی برکتیں ہوں ۔(روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۳۰ ۶ / ۸۱)